ایبٹ آباد،سبزی فروش پر تشدد کرنا والے ملزمان گرفتار

118
arrested
arrested

ایبٹ آباد۔ 10 جنوری (اے پی پی):ایبٹ آباد کےتھانہ میرپور کی حدود کاکول میں سوزوکی ٹریلہ پر سبزبیچنے والے شخص کو ملزمان خاور ولد محمد رفیق ، عمیر شاہ عرف کالا شاہ ولد محفوظ شاہ نے اس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ ان کے علاقہ میں سبزی کیوں فروش کر رہا ہے ۔اس واقعہ کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے نوٹس لیتے ہوئے میرپور پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے جس پر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے میرپور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔