15.5 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومضلعی خبریںایبٹ آباد،سیاحتی مقامات کی ہوٹلز ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس ،ہوٹلز انڈسٹری...

ایبٹ آباد،سیاحتی مقامات کی ہوٹلز ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس ،ہوٹلز انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 23 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد میں ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقامات کی ہوٹلز ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔گلیات ہوٹلز ایسوسی ایشن ناران ہوٹلز ایسوسی ایشن اور بالاکوٹ ہوٹلز ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس میں ایسوسی ایشنز کے ذمہ داران نے شرکت کی اور سیاحتی مقامات کی ہوٹلز انڈسٹری کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

ہوٹلز پر مختلف ٹیکسسز سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کے پی کے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح کے پی کے میں بھی ہوٹلز پر ایک ہی ٹیکس لاگو کیا جائے۔ اس حوالے سے تمام ہوٹلز ایسوسی ایشن کی ایک مشترکہ ایکشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو جلد ہی ممبران اسمبلی کی وساطت سے صوبائی حکومت سے ملاقات کرکے ان مسائل کے حل کو عملی شکل دے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564964

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں