16 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد،پولیس نے سکول ٹیچر اور چوکیدار کو بچیوں سے نازیبا حرکات...

ایبٹ آباد،پولیس نے سکول ٹیچر اور چوکیدار کو بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے پر گرفتار کر لیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 24 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے سکول ٹیچر اور چوکیدار کو بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے پر گرفتار کر لیا۔ایبٹ آباد کے تھانہ حویلیاں میں خاتون نے رپورٹ درج کروائی کہ اس کی 11 سالہ بچی اور 10 سالہ بھتیجی پرائمری سکول میں زیر تعلیم ہیں جنہوں نے بتایاکہ سکول کا استاد طارق ولد فضل الرحمن اور چوکیدار عبد الحمید ولد خالقداد بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہیں۔پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 376/511/34 پی پی سی 53 سی پی اے کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565706

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں