- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 08 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد میں کالا بل کے مقام پر 2 بچے برساتی نالے میں بہہ گئے۔ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق کالا پل مری روڈ کے مقام پر2 بچے بارش کے بارش کے باعث برساتی نالے میں بہہ گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کے دوران ایک بچے کو بچا لیا جبکہ دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد جان محمد آفریدی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کی تلاش میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594382
- Advertisement -