29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد،کینٹ پولیس نے گھروں سے سامان چوری کرنے والی ملزمہ گرفتار...

ایبٹ آباد،کینٹ پولیس نے گھروں سے سامان چوری کرنے والی ملزمہ گرفتار کر لی

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 06 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے گھروں سے سامان چوری کرنے والی ملزمہ گرفتار کر لی۔ایس ایچ او تھانہ کینٹ عبدالغفور قریشی نے گھروں میں چوریوں کی شکایت موصول ہونے پر سپیشل ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دے کر مسماۃ نایاب زوجہ مقصود سکنہ ہوتی مردان کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی جس نے کھولہ کیہال کے دو گھروں سے دو لیپ ٹاپ چوری کیے جس پر اسے کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے دونوں چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593267

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں