ایتھوپیا میں استحکام اور تنازع کا پرامن حل بہت ضروری ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

120
اقوام متحدہ کی جانب سے کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے سرمائے کی اپیل
اقوام متحدہ کی جانب سے کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے سرمائے کی اپیل

اقوام متحدہ۔6نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مغربی افریقی ملک ایتھوپیا کی وفاقی فورسز) اور شمالی علاقے تیگرے کی فوج کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایتھوپیا میں استحکام پورے افریقی خطے کے لیے اہم ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہیں ایتھوپیا کے علاقہ تیگرے کی صورتحال پر گہری تشویش ہے کیونکہ ایتھوپیا میں امن و استحکام پورے افریقی خطے کے لیے اہم اور ضروری ہے اس لیے کشیدگی کا خاتمہ اور تنازع کا پرامن حل بہت ضروری ہے۔ ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے تیگرے کی حکمران جماعت تیگرے پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) کی جانب سے فوجی کیمپ پر حملے پر حکمران جماعت کے خلاف فوجی آپریشنز کا حکم دیا تھا ۔ اس حوالے سے ایتھوپیا کے ڈپٹی آرمی چیف برہانو نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارا ملک ایک ایسی شرمناک اور احمقانہ جنگ میں داخل ہو گیا ہے جس کی توقع نہیں تھی ۔