ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی خوش آئند، مذاکرات کی طرف واپسی کا موقع ہے، یورپی یونین

6

برسلز ۔25جون (اے پی پی):یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جو تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ تمام فریقوں کو پرتشدد کارروائیوں سے گریز کرنا چاہیے، یہ مناسب وقت ہے کہ دوبارہ مذاکرات کی طرف آیا جائے ۔