ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے، آئی اے ای اے

68
Director General IAEA
Director General IAEA

ویانا ۔ 11 جون (اے پی پی) ایٹمی توانائی کی بین الاقوای ایجنسی کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر کاربند رہا ہے۔ یوکیا امانو نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے موسمی اجلاس کے آغاز میں کہا کہ جوہری شعبے میں صحیح حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے ایٹی معاہدہ اہم سمجھوتہ ہے۔ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی کے بارے میں ان کی رپورٹ اقوام متحدہ کی قرارداد 22/31 کے مطابق رہی ہے۔واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا موسمی اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گزشتہ روز شروع ہوا ہے جو آئندہ جمعہ تک جاری رہے گا۔