تہران ۔ 26 نومبر (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر ضھن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پڑوسی ممالک کو اپنا بھائی سمجھتا ہے اور تمام مسلمانوں کے سامنے دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے ۔ تہران سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی کی تقویت ہی مسلمانوں کی نجات کا راستہ ہے اور اس ذریعے سے عالم اسلام کو دشمنوں اور سامراجی طاقتوں کی سازشوں سے بچایا جا سکتا ہے۔