ایران جوہری معاہدے پر عمل پیرا ہے، آئی اے ای اے

85
Director General IAEA
Director General IAEA

لندن ۔ 23 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کا جوہری توانائی کا ادارہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ 2015 ءکے بین الاقوامی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کر رہا ہے جس کا مقصد نیوکلیئر ہتھیار تشکیل دینے کے کام کو ترک کرنا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جوہری تونائی کی بین الاقوامی ایجنسی ( آئی اے ای اے )کی جانب سے جاری ہونے والی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران معاہدے کے کلیدی پہلوو¿ں کی پابندی کر رہا ہے جو اس نے امریکا، چین، روس، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور یورپی یونین کے ساتھ کیا تھا جس کے عوض ایرانی معیشت پر لاگو پابندیاں اٹھائی گئیں۔ لندن میں تقریر کرتے ہوئے ایران کے معاون وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سمجھوتے کے بارے میں ٹرمپ کی شکایات معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی ہے جس کے نتیجے میں ان کے ملک کو نئی بیرونی سرمایہ کاری کے حصول میں دقت پیش آرہی ہے۔