37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران مظاہرین کے خلاف غیرمتناسب طاقت کا استعمال نہ کرے، اقوام متحدہ

ایران مظاہرین کے خلاف غیرمتناسب طاقت کا استعمال نہ کرے، اقوام متحدہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔29ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے کہا ہے کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ انتونیو گوتریش نےحالیہ ملاقات میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پر زور دیا کہ انسانی حقوق بشمول آزادی اظہار رائے اور پرامن اجتماع کا احترام کیا جائے۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت بڑھتی ہوئی ہلاکتوں سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس پر ہمیں تشویش ہے۔

انتونیو گوتریش نے ایرانی سکیورٹی فورسز سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غیرضروری اور غیرمتناسب طاقت کے استعمال سے گریز کریں اور حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے تمام فریقین سے تحمل کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مہسا امینی کی ہلاکت کی فوری، غیرجانبدار اور موثر تحقیقات کرا ئی جائیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=329930

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں