ایران میں زعفران کو ذخیرہ کرنے کے لئے پہلا جدید ترین سٹوریج قائم

139

تہران۔ 23 جنوری (اے پی پی) ایران میں زعفران کو ذخیرہ کرنے کے لئے پہلا جدید ترین سٹوریج زعفران بینک صوبہ خراسان رضوی کے شہر تربت حیدریہ میں قائم کر دیا گیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق زعفران بینک کے قیام کا مقصد اس اہم ترین پیداوار کی کوالٹی اور معیار کو محفوظ اور اسے بہتر سے بہتر بنانا ہے۔زعفران بینک کے سربراہ غلام رضا کریمی کے مطابق اب تک زیادہ تر کاشت کاروں کی جانب سے زعفران کی پیداوار کو روایتی طریقے سے اپنے گھروں میں محفوظ رکھا جاتا تھا جس کے نتیجے میں ان کی کوالٹی میں فرق پڑ جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ زعفران بینک جدید سائنسی طریقے سے کام کرے گا جس کے نتیجے میں اس قیمتی قومی پیداوار کی کوالٹی محفوظ رہے گی۔