ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں، یورپی یونین

128

نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) یورپی یونین کے امور خارجہ کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یورپی یونین کے امور خارجہ کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہد کی مکمل پابندی کی ہے۔