ایران کا عراق میں فوجی مداخلت پر ترکی کو انتباہ

132

تہران ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ایران نے عراق میں فوجی مداخلت اور بغداد حکومت کی مرضی کے بغیر موصل کی لڑائی میں شمولیت پر ترکی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک عراق حکومت اجازت نہ دے کسی ملک کو اپنی مرضی سے فوجیں داخل کرنے کاکوئی حق نہیں ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تہران میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کو عراق میں اپنی فوج داخل کرنے پر سنگین نتائج سے خبردار کیا