23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ، اسرائیل

ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ، اسرائیل

- Advertisement -

تل ابیب ۔18اپریل (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی ہر گز اجازت نہ دے گا۔العربیہ کے مطابق ان کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے سلسلے میں ایک معاہدے کی کوشش میں ہیں۔

نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے۔ ‘جیسا کہ وزیر اعظم اس سے پہلے بھی کئی بار یہ کہہ چکے ہیں ایران کو جوہری ہتھیاروں کی اسرائیل اجازت نہیں دے گا۔ اب بھی وہ اپنے اس ارادے میں پکے ہیں۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے بے شمار علانیہ اور غیرعلانیہ اقدامات کیے ہیں تاکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے دور رکھا جا سکے۔ ان اقدامات کی وجہ سے ایران اپنے جوہری اہداف سے قریب قریب کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے۔ تاہم اب بی ایران کو روکا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583860

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں