27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کی جانب سے نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی

ایران کی جانب سے نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی

- Advertisement -

تہران ۔3فروری (اے پی پی):ایران نے ایک نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ 1,700 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔العربیہ کے مطابق تہران میں منعقدہ اس تقریب میں صدر مسعود پیزشکیان نے شرکت کی۔ایران کے اس ‘اعتماد’ نامی اس میزائل کی تصاویر نشر کیں اور کہا کہ اس کی زیادہ سے زیادہ حد 1,700 کلومیٹر (1,056 میل) ہے اور یہ ایرانی وزارتِ دفاع کا تیار کردہ "حالیہ ترین بیلسٹک میزائل” ہے۔پیزشکیان نے خطاب میں کہاکہ دفاعی صلاحیتوں اور خلائی ٹیکنالوجیز کی ترقی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی ملک ایرانی سرزمین پر حملہ کرنے کی جرأت نہ کرے۔یہ تقریب ایران فضائیہ کے قومی دن اور 10 فروری 1979 کو اسلامی جمہوریہ کے قیام کی 46 ویں سالگرہ سے چند روز قبل منعقد ہوئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555153

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں