- Advertisement -
واشنگٹن ۔28اپریل (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں جاری مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اورایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کا قطعی امکان موجود ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ معاہدہ طے پانا اور کسی حل تک پہنچنا، بم باری جیسے متبادل حل سے کہیں بہتر ہے۔
امریکا اور ایران اب تک عمان کی ثالثی میں تین دور کی بالواسطہ بات چیت کر چکے ہیں، جن کا مقصد ایک ایسے معاہدے تک پہنچنا ہے جوایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے، اور اس کے بدلے میں امریکا کی طرف سے عائد سخت اقتصادی پابندیاں ختم کر دی جائیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588830
- Advertisement -