اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):ایران کے نئے سفیر ڈاکٹر رضا امیری موغادم بدھ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ بات بدھ کو پاکستان میں ایرانی سفارت خانہ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتائی گئی۔
سفارت خانہ نے اپنے ٹویٹ میں اسلام آباد میں نوتعینات سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں دوست اور برادر ملک پاکستان میں سفارتی سفر کے آغاز پر تہہ دل سے خوش آمدید اور مبارکباد دی ہے۔