29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںایرانی سرزمین سے دہشت گردوں کے ایک گروپ کا پاکستانی سکیورٹی فورسز...

ایرانی سرزمین سے دہشت گردوں کے ایک گروپ کا پاکستانی سکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت کے دوران حملہ ،چار جوان شہید

- Advertisement -

راولپنڈی ۔1اپریل (اے پی پی):ایرانی سرزمین سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاکستان-ایران سرحد پر تعینات پاکستانی سکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت کے دوران حملہ کیا جس میں چار جوان شہید ہوگئے۔

ہفتہ کوآئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حملے میں بدقسمتی سے نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید سمیت 4 فوجی شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں شہادت کو گلے لگا لیا۔آئی ایس پی آر کیا جنب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے رابطہ کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=357978

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں