ایرانی سفارتخانے کی ژوب میں مذموم دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت

161
Embassies of Iran in Pakistan
Embassies of Iran in Pakistan

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):ایرانی سفارتخانے نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مذموم دہشت گردانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں پانچ بہادر پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں۔

ایرانی سفارتخانے نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ،جس میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا کہ ان کی دعائیں شہداءکے ساتھ ہیں اور وہ زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔