ایرانی صدر حسن روحانی کا دورہ عراق، کربلا میں قبائلی عمائدین سے ملاقات

160

بغداد۔ 13 مارچ (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عراق کا دورہ کیا اور کربلائے معلی میں سید الشہدا حضرت امام حسین ؑ اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباسؑ کے روضوں پر حاضری دی۔ صدر روحانی کے کربلائے معلی میں قیام کے دوران صوبہ کربلا کے قبائلی عمائدین نے ان سے ملاقت کی، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کےلئے ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس سے پہلے بغداد میں قیام کے دوران ایرانی صدر کی اعلی عراقی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ بغداد میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت و مشترکہ تعاون کی پانچ دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔ بغداد میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت اور مشترکہ تعاون کی جن پانچ دستاویزات پر دستخط کئے گئے ہیں۔