تہران۔28 اکتوبر (اے پی پی)ایرانی پارلیمنٹ نے صدر حسن روحانی کی اقتصادی ٹیم میں کی گئی تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے فرہاد دڑپسند کی بطور وزیر اقتصادیات و مالیات تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ روحانی نے اپنی کابینہ میں صنعت، محنت اور شاہراہوںکے محکموں کے نئے وزراءمقرر کیے ہیں۔ ایران کو حالیہ دنوں میں داخلی اور خارجی سطح پر شدید اقتصادی دباو¿ کا سامنا ہے۔ کابینہ میں یہ تبدیلیاں ایرانی خام تیل کی فروخت پر نئی امریکی پابندیوں کے نفاذ سے چند روز قبل کی گئی ہیں۔ ایران کو بیروزگاری کی شدید صورت حال کے علاوہ ملکی کرنسی ریال کی قدر میں انتہائی کمی کا سامنا بھی ہے۔