ایرانی صدر کی کان میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت

97

تہران۔ 04 مئی (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے صوبہ گلستان کے آزاد شہر میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔ صدر حسن روحانی نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو تمام ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وزارت داخلہ اور صوبہ گلستان کے گورنر کو خصوصی احکامات بھی جاری کئے۔