نیویارک ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے نیو یارک میں اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں علاقائی مسائل کے پر امن حل کےلیے تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں صدور کے مابین ملاقات میں عالمی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے عزم پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔