اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کے تحت زراعت پر مبنی بین الاقوامی کانفرنس29 اور 30 اکتوبر کو کراچی میں ہوگی جس کا انعقاد پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن، ریپل کانسیپٹ، ایگزیبٹر ٹی وی کے اشتراک اور گرین پاکستان انیشیٹو کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔
کانفرنس ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب زراعت کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ کانفرنس میں پہلی بار لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم پر پلینری سیشن رکھا گیا ہے۔
اس ایونٹ کا مقصد سٹیک ہولڈرز اور ماہرین کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔پاکستان کے پائیدار ایگریکلچر ایکو سسٹم کے ماہرین نامیاتی کاشتکاری اور پائیدار زراعت کی ترقی پر بات کریں گے۔سندھ اور بلوچستان کے محکمہ زراعت اپنے صوبائی پویلین میں اپنی کامیابیاں اجاگر کریں گے۔اس ایونٹ کے سپانسرز جیسے بینک آف پنجاب، نیشنل بینک اور سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی بھی آگاہی دیں گے
۔یہ سندھ میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے جو پورے ملک سے سٹیک ہولڈرز کو نیٹ ورکنگ کا موقع فراہم کر رہا ہے۔