ایس ای سی ایم سیتھر کے بلاک ٹو میں دسمبر 2021ءتک کوئلے سے جبلی پیدا کرنے والے 5 مزید پلانٹ لگائے گی

141

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) سندھ اینگرو کول مائیننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شمس الدین احمد شیخ نے کہا ہے کہ تھر کے بلاک ٹو میں دسمبر 2021ءتک کمپنی کوئلے سے جبلی پیدا کرنے والے 5 مزید پلانٹ لگائے گی جس سے کوئلے کی مدد سے پیدا کی جانے والی بجلی کی پیداوار 3 ہزار میگا واٹ تک بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کان کنی کے منصوبوں پر 845 ملیں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کوئلے کی مدد سے جبلی کی پیداوار میں اضافہ سے صارفین کو سستی جبلی کی دستیابی سمیت توانائی کی قلت کے مسئلہ کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔