ایس ای سی پی نے مالی سال 2025 کے دوران کارپوریٹ رجسٹری میں ریکارڈ ساز کامیابیاں حاصل کیں

50
SECP
SECP

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):ایس ای سی پی نے مالی سال 2025 کے دوران کارپوریٹ رجسٹری میں اصلاحات اور ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبے میں بے مثال ترقی حاصل کی ہیں۔ایس ای سی پی نے مالی سال 2025 میں 35,000 سے زائد کمپنیوں کی رجسٹریشن ریکارڈ کی، جو کہ کسی بھی مالی سال میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ جنوری میں 3,442 اور مئی میں 3,605 کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ماہانہ رجسٹریشن کی تاریخی بلند ترین سطح حاصل کی گئی۔

اب رجسٹری میں 258,000 سے زائد کمپنیاں شامل ہیں، جن میں سے 99.9 فیصد رجسٹریشنز آن لائن مکمل کی گئی ہیں۔ یہ بے مثال اضافہ پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔ای زی فائل پلیٹ فارم کو نمایاں طور پر بہتر بنایا گیا ہے، جس میں انتظامیہ میں تبدیلیوں کی لازمی ڈیجیٹل تصدیق اور سائبر سیکیورٹی کے اصول جاری کیے گئے ہیں۔

کاروباری آسانیوں کو فروغ دینے کے لیے مالیاتی اداروں کو رہن کے ڈیٹا تک فوری رسائی فراہم کرنے کی غرض سے الیکٹرانک مارگیج رجسٹر (ای ایم مار) متعارف کرایا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کمپنی رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بینک اکاؤنٹ کی اُسی دن انٹیگریشن اور مصنوعی ذہانت پر مبنی انکارپویشن فیچر بھی تیار کر رہا ہے۔ایس ای سی پی ایک آسان ریگولیٹری ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ 3 مارچ 2025 سے تمام نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ ملکیت کے تنازعات کو روکنے کے لیے اپنے حصص ڈی میٹیریلائزڈ شکل میں جاری کریں۔مزید برآں، ورلڈ بینک کی’ بی-ریڈی ‘ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، جنس پر مبنی ڈیٹا اور یو بی او تصدیق کو شامل کرنے کے لیے اپ ڈیٹس کیے جا رہے ہیں۔

آڈیٹرز کے ضوابط آئی سی ایم اے پی ممبران کے لیے’یو ڈی آئی این ‘کو لازمی بنانا) اور آٹوموبائل سیکٹر کو کور کرنے کے لیے لاگت کے آڈٹ کے ضوابط میں توسیع کے مسودے میں ترامیم بھی تجویز کی گئی ہیں۔پاکستان نے ورلڈ بینک کے بی-ریڈی 2024 کے ‘بزنس اینٹری’ اشاریے میں 50 معیشتوں میں سے چھٹا مقام حاصل کیا، جو کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایس ای سی پی کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

لائسنسنگ اور کارپوریٹ امور سے متعلق سوالات کے لیے ایک خصوصی فسیلی ٹیشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے، جبکہ اسٹیک ہولڈرز کی رہنمائی کے لیے 100 سے زائد آگاہی سیشنز منعقد کیے گئے اور متعدد وزر گائیڈز اور ویڈیوز شائع کی گئیں۔ ای ایس او ایس (ای ایس او ایس )، اسٹاک اسپلٹس، اور کیپیٹل اجراء سے متعلق اضافی گائیڈز بھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔متعلق اضافی گائیڈز بھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔

ایس ای سی پی اپنے لیپ پروجیکٹ اور SECP-XS پلیٹ فارم کے ذریعے جدت کو آگے بڑھا رہا ہے، جو اومنی چینل ڈیجیٹل خدمات پیش کرتا ہے۔ تمام کمپنی رجسٹریشن دفاتر (سی آر اوز ) میں طریقہ کار کو معیاری بنانے کے لیے ایک کارپوریٹ رجسٹریشن مینوئل کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔