28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومقومی خبریںایس ای سی پی کا پاکستان میں وقف کے ادارے کو دوبارہ...

ایس ای سی پی کا پاکستان میں وقف کے ادارے کو دوبارہ متحرک کرنے کے لئے کانسپٹ پیپر جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )نے ایک تصوراتی دستاویز جاری کی ہے جس میں وقف کے ادارے کی بحالی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگی پر غور کیا گیا ہے تاکہ اسے موجودہ سماجی و اقتصادی ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکے۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس دستاویز میں اسلامی معاشرے میں وقف کی تاریخی اہمیت اور اس کے موجودہ طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی ہے، تاریخی طور پر وقف نے تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود جیسے شعبوں کی مالی معاونت کی ہے اور الجامعۃ الازہر اور سلطنتِ عثمانیہ کے عوامی منصوبوں جیسے اداروں کو سہارا دیا ہے، آج بھی وقف مسلم دنیا کے سماجی و اقتصادی ڈھانچے کا ایک اہم جزو ہے۔

ملائیشیا، ترکیہ اور انڈونیشیا جیسے ممالک نے وقف کو جدید مالیاتی نظام سے کامیابی سے ہم آہنگ کیا ہے جس کے لئے انہوں نے موثر ریگولیٹری فریم ورک، جدید طرز حکمرانی کے ماڈلز اور شریعت کے مطابق مالیاتی آلات متعارف کرائے ہیں تاہم پاکستان میں وقف کا ادارہ اب بھی اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ استعمال نہیں ہو رہا جس کی بڑی وجوہات فرسودہ انتظامی طریقہ کار اور موثر ریگولیٹری فریم ورک کی عدم موجودگی ہیں۔اس کانسپٹ پیپر میں اسلامی سماجی مالیات کے لئے وقف کو موثر طور پر استعمال کرنے کی حکمتِ عملی پیش کی گئی ہے جن میں وقف کے ادارے کو دوبارہ فعال بنانا، کارپوریٹ ڈھانچے میں وقف کمپنیوں کے طور پر وقف کے قیام کی اجازت دینا اور ان کمپنیوں کے لئے اسلامی مالیاتی آلات اور خدماتی مصنوعات کی تیاری شامل ہے۔

- Advertisement -

ان تجاویز کا مقصد کارکردگی کو بہتر بنانا، اسلامی مالیاتی نظام کو مکمل کرنا اور پاکستان میں سماجی اثرات پیدا کرنا ہے، وقف کو ایک متحرک، پائیدار اور موثر ادارے میں تبدیل کرنے کے اس راستے پر مطلوبہ ریگولیٹری اقدامات سے قبل صنعت کے کلیدی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔دائرہ اختیار اور قانونی تحفظات سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لئے کانسیپٹ پیپر میں تجویز کردہ اختیارات شامل ہیں جیسے کہ صوبائی وقف قوانین میں ترمیم، کمپنیز ایکٹ، 2017 میں ترمیم، یا کمپنیز ایکٹ، 2017 کے تحت وقف کمپنیوں کو فراہم کرنے کے لئے این پی او کے ضوابط میں ترمیم کرنا۔

دائرہ اختیار اور قانونی تحفظات سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لئے کانسیپٹ پیپر میں تجویز کردہ اختیارات شامل ہیں جیسے کہ صوبائی وقف قوانین میں ترمیم، کمپنیز ایکٹ، 2017 میں ترمیم، یا کمپنیز ایکٹ، 2017 کے تحت وقف کمپنیوں کو فراہم کرنے کے لئے این پی او کے ضوابط میں ترمیم کرنا۔توقع ہے کہ وقف کا احیا اور جدیدیت پائیدار اسلامی سماجی مالیاتی اداروں کو قابل بنائے گی، اس طرح سماجی اور فلاحی منصوبوں کے لیے وسائل دستیاب کرکے مشترکہ خوشحالی کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔کانسیپٹ پیپر ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور فیڈ بیک 4 مئی 2025 تک فراہم کیا جا سکتا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579094

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں