ایس ایس پی آپریشنز کا تھانہ پیرودہائی کا دورہ، فرنٹ ڈیسک ریکارڈ،حوالات دیگر امور کا تفصیلی جائزہ

170
SSP Operations

راولپنڈی۔ 04 دسمبر (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر نے تھانہ پیرودہائی کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ،حوالات اورتھانہ کی عمارت سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر نے تھانہ پیرودہائی کا دورہ کیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ،حوالات اورتھانہ کی عمارت سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ تھانے میں آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری فراہم کریں،ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،

تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،تھانوں کی صفائی اورشہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے