26.6 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد کی سنگین جرائم کے انسداد...

ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد کی سنگین جرائم کے انسداد کیلئے سخت قانونی کارروائی کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد پولیس محمد عثمان طارق بٹ نےسنگین جرائم کے انسداد اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ ہدایات انہوں نے اپنی زیر صدارت کرائم کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس کے دوران جاری کیں ۔ اجلاس میں زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشنز نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اجلاس میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ سنگین جرائم کے انسداد اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا ئیں، عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش کو میرٹ پر یکسو کریں، محمد عثمان طارق بٹ نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میں میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دیں-

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ افسران تمام ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں نبھائیں، فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573324

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں