- Advertisement -
کوئٹہ۔ 12 جون (اے پی پی):ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جھکرانی نے وڈھ شہر کا دورہ کیا۔انہوں نے وڈھ میں امن و امان کا خصوصی جائزہ لیا ,۔دورے کے دوران انہوں نے وڈھ پریس کلب اور وڈھ بازار کا دورہ کیا اور تاجربرادری اور شہریوں سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہاکہ پولیس فورس آپ لوگوں کا اپنا فورس ہے، وڈھ میں امن و امان کی بحالی پہلی ترجیح ہے ،عوام کے تعاون سے ہی شہر کے مسائل حل ہونگے ۔ایس ایس پی آفس ہر شخص کے لیےکھلا ہے ،عید کے بعد وڈھ کا ایک اوردورہ کروں گا ۔ وڈھ کے تاجران اور شہریوں کو باور کراتے ہیں کہ وہ بلاخوف و خطرہ اپنا کاروبار کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475543
- Advertisement -