کراچی۔ 31 مارچ (اے پی پی):ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے 21 رمضان المبارک یوم علی کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے روٹس پر موجود داخلی و خارجی راستوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بڑا امام بارگاہ اور حسینیان ایرانیان کے دورے کے موقع پر سکیورٹی پر معمور جوانوں کو ہدایات دیں۔انہوں نے امام بارگاہوں اور اطراف کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام تر داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائیں جائینگے، واک تھرو گیٹس کے بعد فزیکل چیکنگ کو بھی یقینی بنایا جائے گا جبکہ فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے روف ٹاپ پر اسنائپرز بھی تعینات کئے جائیں گے۔
امجد حیات نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔