26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںایس ایس پی غربی کی زیر صدارت منشیات کی روک تھام کے...

ایس ایس پی غربی کی زیر صدارت منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس

- Advertisement -

کراچی۔ 13 مئی (اے پی پی):ایس ایس پی ضلع غربی طارق الہی مستوئی کی زیر صدارت جرائم اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں منشیات کی روک تھام میں سست روی پر ایس ایس پی نے متعلقہ ایس ایچ اوزپر شدید برہمی کا اظہار کیا۔منگل کو ترجمان ایس ایس پی غربی کے مطابق اجلاس میں ایس ایس پی نے پولیس کو ہدایت کی کہ

منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف 2روز کے اندر نمایاں پیش رفت کی جائے اور اسٹریٹ کرائمز سمیت اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرچ آپریشنز سے قبل متعلقہ علاقوں میں انٹیلیجنس نیٹ ورک کو متحرک کیا جائے

- Advertisement -

تاکہ ملزمان کی گرفتار یقینی ہو۔انہوںنے تمام افسران سے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، منشیات اور جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چا ہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596701

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں