- Advertisement -
کراچی۔ 17 اپریل (اے پی پی):سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقادکیا گیا جس میں تمام تھانہ جات کی کارگردگی اورکرائم کنٹرول کا جائزہ لیا گیا۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹ
غیرقانونی بلیو لائٹ اور سائرن والی گاڑیوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے مقدمات میں مطلوب ملزمان، اشتہاری ومفروراور منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔میٹنگ میں تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوزضلع کیماڑی نے شرکت کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583740
- Advertisement -