لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی(ایس ان جی پی ایل) نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں گیس چوری اور اس کے غیر قانونی استعمال پر مزید137 کنکشن منقطع کر دیئے، اس دوران 205سست رفتار میٹرز کے بل درست کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا جبکہ 40لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے بھی کئے گئے۔
ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ لاہور اور ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 19کنکشن منقطع جبکہ70 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 9، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں 23 گیس کنکشن منقطع جبکہ 83انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیا گیا اور 3.29ملین کے جرمانے عائد کئے گئے،اسی طرح بہاولپور اور ملتان میں 39گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ37سست رفتار میٹرز کے بل درست کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔