چنیوٹ ۔ 04 مئی (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر سیف اللہ، سب انسپکٹر طلحہ حسین نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروش ملزم کے قبضہ سے 1200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار منشیات فروش ملزم کیخلاف تھانہ سٹی میں منشیات کی دفعات کے مقدمہ درج ہو چکاہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔