ایس پی سانگھڑ کا ٹنڈوآدم کا دورہ، محرم الحرام کے لئےسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

246
muharam

حیدرآباد۔ 15 جولائی (اے پی پی):ایس پی سانگھڑ نے ٹنڈوآدم کا دورہ کر کے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی غلام نبی کیریو نے ٹنڈوآدم میں امام گاہوں، جلوسوں کی گزرگاہوں، مجالس کے مقامات کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈیوٹی پر متعین اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں ان کی ذمہ داریوں کی حساسیت سے آگاہ کرتے ہوئے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے عزا خانہ زہرا جمن شاہ پر بانیان اکبر حسین چغتائی سمیت عاشق حسین ساند، رئيس قمبر علی مری اور دیگر مذہبی رہنمائوں، عمائدین اور جلوس؍ مجالس کے منتظمین سے ملاقات کی اور پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے منتظمین کی طرف سے دی جانے والی تجاویز سنیں اور موقع پر موجود پولیس افسران کو بروقت احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی سانگھڑ نے بتایا کہ

محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائےگی جس کے لئے پوليس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات کئے گئے یہں جبکہ پاک فوج کے جوانوں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ دورے کے موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈو آدم ڈاکٹر محمد موسی ابڑو نے ایس ایس پی کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایس ایچ او ٹنڈوآدم غلام شبیر دلوانی اور انچارج ڈی آئی بی بھی موجود تھے۔