23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا ملکہ کوہسار مری کا دورہ

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا ملکہ کوہسار مری کا دورہ

- Advertisement -

راولپنڈی۔18جون (اے پی پی):ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ملکہ کوہسار مری کا دورہ کیا اور سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھرپور محنت کر رہے ہیں، راولپنڈی پولیس کے 700 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی اور فیسیلی ٹیشن کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 300 کے قریب افسران تعینات کیے گئے ہیں اور مری آنے والے سیاحوں کو راستوں کے متعلق مؤثر آگاہی بھی دی جا رہی ہے، ایس پی صدر نے مزید کہا کہ مری میں آنے والے سیاحوں کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477330

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں