- Advertisement -
ملتان۔ 10 فروری (اے پی پی):ایس پی کینٹ جاوید طاہر مجید کی جانب سے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے تھانہ ممتاز آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ممتاز آباد سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کھلی کچہری میں ان کے ہمراہ تھے۔
ایس پی کینٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو سننا اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کرنا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے تمام شہریوں کے فرداً فرداً مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کی شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558668
- Advertisement -