- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 21 جنوری (اے پی پی):ایس پی ہزارہ موٹروے پولیس سجاد بھٹی نے 75 لاکھ روپے کا چیک شہید ایس آئی شبیر حسین کے ورثا کے حوالے کیا۔ سب انسپکٹر شبیر احمد دوران ڈیوٹی بٹل کے قریب حادثہ کا شکار ہو کر شہید ہوئے۔منگل کے روز نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے ایس پی ہزارہ موٹروے سجاد بھٹی نے دیگر افسران کے ہمراہ ان کی قبر پر حاضری دی اور ورثاءکو محکمہ کی جانب سے 75لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہید ہمارے محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں اور کبھی بھی ان کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549227
- Advertisement -