اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ایسے عازمین حج جن کی بائیو میٹرک ہوچکی ہے ان کے ویزے اورسفری ٹکٹ کی دستاویزات کا پرنٹ پاک حج ایپ پر دستیاب ہوگا۔
پیرکووزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ عازمین حج اپنا پاسپورٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی، بائیو میٹرک کے بعد ان کے ویزے اور ٹکٹ کے پرنٹ کی تفصیلات پاک حج ایپ پر اپ لوڈ کردی جائیں گی
اگر کسی کو اس سلسلے میں مشکل درپیش ہوتو حج پرواز سے دو روز قبل وہ اپنے متعلقہ حاجی کیمپ جا کر اپنے ٹکٹ اور ویزے کا پرنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے عازمین حج سے کہا کہ اپنی بائیو میٹرک رسید اپنے پاس محفوظ رکھیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581621