راولپنڈی ۔2ستمبر (اے پی پی):ایشیا کپ 2023 میں (کل) بروز اتوار کو افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی ، افغان ٹیم حشمت اللہ شاہدی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیش کو شکیب الحسن لیڈ کریں گے ،
ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ پاکستان اور سری لنکا میں جاری ہیں ، میگا ایونٹ میں پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔