ایشیا کپ، بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

90
ایشیا کپ، بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
ایشیا کپ، بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف آج ہونے والے میچ کے لیے قومی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا

ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان ،فخر زمان،امام الحق ،سلمان علی آغا ،افتخار احمد ، وکٹ کیپر محمد رضوان ،فہیم اشرف ،نسیم شاہ،شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف پر مشتمل ہوگی -قومی ٹیم نے پلیئنگ 11 میں ایک تبدیلی کی ہے، فہیم اشرف کو محمد نواز کی جگہ شامل کیا گیا ہے -پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایشیا کپ سپر 4 کا پہلا میچ آج 6 ستمبر کوقذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔