ایشیا ہاکی کپ، بھارت نے سپر فور مرحلے میں جاپان کو ہرا دیا

184
ایشیا ہاکی کپ، بھارت نے سپر فور مرحلے میں جاپان کو ہرا دیا

جکارتہ ۔28مئی (اے پی پی):ایشیا ہاکی کپ کے سپر فور مرحلے میں دفاعی چیمپئن بھارت نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کا میچ 2-2 گول سے برابر رہا، 11 ویں ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ہیں۔ہ

فتہ کو سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی، بھارت کی طرف سے منجیت نے 8 ویں اور پون راج بہار نے 35 ویں منٹ میں گول سکور کیا، جاپان کی طرف سے واحد گول 18 ویں منٹ میں تکوما نیوا نے کیا،

اس قبل ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، ملائیشیا کی جانب سے عبدالرحیم نے چوتھے اور عشران ہمسانی نے 40 ویں جبکہ جنوبی کوریا کی طرف سے لی ینگ نے 12 اور جیونگ جن وو نے 21 ویں منٹ میں گول کیا۔