29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںایشیاءکوالیفائنگ راﺅنڈ قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ جاری

ایشیاءکوالیفائنگ راﺅنڈ قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ جاری

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشیاءکپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے نصیربندہ ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے، قومی انڈر18- ٹیم کے کوچ محمد خرم ملک اے پی پی سے گفتگو کرتے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 45 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن کو تربیتی کیمپ میں بھر پور تربیت دی جا رہی ہے اور ان کی خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے، خرم ملک نے کہا کہ قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے پہلے مرحلے میں 140 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی جو کہ یکم جولائی سے یکم اگست جاری رہا جس کے بعد مختلف مرحلوں سے گذرتے ہوئے کھلاڑیوں کی تعداد شارٹ لسٹ کرکے 45 کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو صبح و شام تربیت دی جا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=17267

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں