ٹوکیو۔ 20 جنوری (اے پی پی) ایشیاءکی سٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مندی اور تیزی کا ملا جلا رجحان رہا۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکی225 انڈکس 0.34 فیصد یا 65.66 پوائنٹس اپ کے ساتھ 19,091.81 پر اور ٹاپکس انڈیکس تمام پہلے سیشنز میں 0.13 فیصد یا 2.02پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,530.17 پر بند ہوا۔