ایشیاءکےلئے خام تیل کے عالمی نرخوں میں اضافہ

72

سنگاپور ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) ایشیاءکےلئے خام تیل کے عالمی نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نومبر کےلئے برنٹ کروڈ کی سپلائی کے سودے18سینٹ کے اضافے کے ساتھ 79.96 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 20 سینٹ اضافے کے ساتھ 69.32 ڈالر فی بیرل طے پائی۔