سنگا پور ۔ 23 جنوری (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو کمی ریکارڈ کی گئی ۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج کی فیوچر ٹریڈینگ میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت لائٹ امریکی(ڈبلیو ٹی آئی)کی سپلائی 11 سینٹ کی کمی کے ساتھ 53.11 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی کی سپلائی 7 سینٹ کی کمی کے ساتھ55.42 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔