اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے فاطمہ یاسمین کو3 سال کی مدت کے لیے سیکٹرز اور تھیمز کی نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق محترمہ یاسمین کی اگست کے آخر میں ایشیائی ترقیاتی بنک میں شمولیت متوقع ہے۔ وہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے نئے آپریٹنگ ماڈل کے تحت نئے بنائے گئے سیکٹرز گروپ اور موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے محکمے کے انتظام کی ذمہ دار ہوں گی۔ فاطمہ یاسمین اس وقت بنگلہ دیش کی وزارت خزانہ کے فنانس ڈویژن میں سینئر سیکرٹری ہیں۔ ان کے پاس بشمول میکرو اکنامک مینجمنٹ، پبلک سیکٹر اور مالیاتی پالیسی میں اصلاحات، اور حکومت اور بین الاقوامی اداروں میں تجارت اور غربت میں کمی اور ترقیاتی شعبوں میں کام کا 32 سال سے زائد کا وسیع تجربہ ہے ۔
ایشیائی ترقیاتی بنک اپنے نئے آپریٹنگ ماڈل جو 30 جون 2023 کو شروع ہو گا کے تحت محترمہ یاسمین کی قیادت میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے شعبے اور موضوعاتی مہارت کو دونوں گروپوں میں یکجا کیا جائے گا تاکہ ملکی پروگراموں کے مطابق کلائنٹس کو مربوط حل فراہم کئے جا سکیں اور ترقی میں ایک رہنما کے طور پرایشیائی ترقیاتی بنک کی پوزیشن کو مضبوط کیا جا سکے۔
شعبہ اور موضوعاتی گروپ موسمیاتی تبدیلی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خطے کے اہم ترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی اقدامات کئے جائیں گے اور ان کی قیادت کریں گے۔فاطمہ یاسمین نے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی سے ترقیاتی معاشیات میں ماسٹر اور بنگلہ دیش میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، ڈھاکہ یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کیا ہے۔ ا نہوں نے نیو جرسی، ریاستہائے متحدہ میں روٹگرز یونیورسٹی میں ہیوبرٹ ہمفیری فیلو شپ پروگرام کے تحت عوامی پالیسی اور انسانی حقوق میں فیلوشپ بھی حاصل کر رکھی ہے۔