منیلا۔22نومبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے جارجیا میں پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (وی ای ٹی )کے معیار اور رسائی کو بہتر بنانے کے لیے 25 ملین ڈالر کے پالیسی پر مبنی قرض کی منظوری دے دی ہے۔
شنہوا کے مطابق یہ فنانسنگ اے ڈی بی کے ماڈرن سکلز فار بیٹر جابز سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذیلی پروگرام 2 کا حصہ تھی۔بینک نے کہا کہ ذیلی پروگرام 2 ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو ترجیحی اقتصادی شعبوں میں وی ای ٹی کے معیار اور مطابقت کو بہتر بنانے، وی ای ٹی تک رسائی بڑھانے، اور وی ای ٹی پروگراموں اور نصاب کی مطابقت کو بہتر بنانے میں نجی شعبے کو شامل کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اے ڈی بی نے کہا کہ جن علاقوں میں کالج نہیں ہیں وہاں کے سکولوں میں وی ای ٹی پروگراموں کو فروغ دینے سے دیہی علاقوں اور پسماندہ پس منظر کے نوجوانوں کے لیے مواقع کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528036